10 مارچ 2015 - 11:35
مشکلات کے باوجود ایران سے سمجھوتہ بہت قریب ہے: یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ اگرچہ سخت ہے تاہم ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے سے بہت قریب ہوچکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی پہلی تقریر میں کہا ہے کہ اگرچہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے سے بہت قریب ہوچکے ہیں مگر آئندہ چند روز کے دوران اس سلسلے میں سخت کوششیں کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین، اس سمجھوتے کے حصول کےلئے باقی بچے تمام اختلافات دور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ علاقے میں ایک نئی تصویر کھینچنے کا یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ نے بھی پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری، ایران کے جوہری مسئلے کے بارے میں بین الاقوامی مذاکرات کے نئے دور کے تناظر میں، پندرہ مارچ کو سوئزرلینڈ کے شہر لوزان میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس سے قبل ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان عمومی نشست، گذشتہ ہفتے سوئزرلینڈ کے شہر مونترو میں ہوئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲